پشاور، نئے پاکستان کے پرانے محافظ تکفیری دہشتگردوں کے نشانے پر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عمران خان کے نئے پاکستان میں مظلوم عوام ہی نھیں بلکہ نئے پاکستان کے پرانے محافظ بھی تکفیری دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، جبکہ عمران خان کے چہیتے مگر ناکام وزیر اعلیٰ ہیں کہ بیدار ہی نھیں ہوکے دیتے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب 2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شھید اور پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 11 اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی کینٹ پولیس کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں کالعدم ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہکسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے روڈ کنارے نصب پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکا اس وقت ہوا، جس پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔دھماکے کے بعد پولیس کی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی، جہاں بی ڈی ایس کی چیکنگ کے دوران دوسرا دھماکا ہوا۔
ایس ایس پی عبد المجید مروت کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں میں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 11 اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں تقریباً ساڑھے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔زخمیوں کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس کی مزید نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔