Uncategorized
اورنگزیب فاروقی کیخلاف خرم ذکی کے قتل کا مقدمہ درج، اہل سنت و الجماعت بھی میدان میں کود پڑی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم اہل سنت و الجماعت ماتلی کے دہشت گرد رہنماؤں عبدالستار فاروقی، قاری عارف معاویہ، مولانا عبدالقدیر حیدری و دیگر نے کہا ہے کہ ہم کالعدم اہلسنت و الجماعت کے مرکزی دہشت گرد رہنما اورنگزیب فاروقی کیخلاف کراچی میں خرم ذکی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنگزیب فاروقی ایک محب وطن اور پر امن رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم اہلسنت و الجماعت اور اورنگزیب فاروقی نے اول روز سے دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے، کچھ شر پسند عناصر احتجاج کی آڑ میں اورنگزیب فاروقی اور علمائے اہلسنت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن اور محب وطن لوگ ہیں ہماری پر امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔