Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کی تائید و حمایت کرتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر نورا کشتی ہو رہی ہے، قوم اپوزیشن اور حکومت دونوں سے مایوس ہے، شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ روکی جائے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ حامد رضا نے مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حکومت نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک ختم نہیں کر سکی، فرقہ پرست قتل وغارت میں ملوث کالعدم تنظیموں کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کی تائید و حمایت کرتے ہیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے، قوم کیلئے کرپشن زدہ حکومت ناقابل قبول ہے، کرپشن کیخلاف مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں اپنی صفوں سے کرپٹ افراد کو نکال کر مثال قائم کریں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے جمہوریت کمزور ہو رہی ہے، ملکی دولت لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، بھارت دریائے چناب کا رخ موڑ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، دہلی حکومت آبی دہشتگردی پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جعلی جمہوریت سے کچھ نہیں مل سکتا، جمہوریت کی مضبوطی کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے، کرپٹ لوگوں کا بلا امتیاز احتساب ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button