Uncategorized

علامہ راجہ ناصر عباس کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام راولپنڈی سے ایک ریلی برآمد کی گئی جو نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک نکالی گئی، ریلی کا مقصد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی حمایت کرنا تھا۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں معصوم بچیوں اور خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی، اس موقع پر چھوٹی بچیوں نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ خواتین رہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ علماء کے شانا بشانہ ساتھ کھڑی ہیں، اگر قیادت کی طرف سے حکم ہوا تو راولپنڈی شہر سے ایک بڑی تعداد میں خواتین کو جمع کرکے اسلام آباد لا سکتی ہیں۔ اس ریلی کا مقصد اپنے قائدین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور حکومت پر واضح کرنا ہے کہ ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے۔ خواتین رہنماوں نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کے تحفظات کو دور کیا جائے اور مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ خواتین کی ریلی سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی خطاب کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button