Uncategorized

آئی ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب، طلبہ کی کثیرتعداد میں شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 44 واں یوم تاسیس تزک و احتشام سے منایا گیا۔ یوم تاسیس کے حوالے سے لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں کارکنان و سابقین نے تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی جبکہ لاہور میں بھی مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔

زرائع کے مطابق یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے طلبا سے کہا مقام شکر ہے کہ آج ہم اس نعمت پروردگار کا 44 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں، یہ دن جہاں تشکر کا دن ہے وہیں محاسبہ اور تجدید عہد کا دن ہے، اس دن تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم ماضی کی طرح اپنے سفر کی پہلے سے کہیں زیادہ منظم اور مستحکم انداز میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج آئی ایس او پاکستان کا شمار فقط ایک طلبہ تنظیم کے طور پر نہیں بلکہ عالمی اسلامی تحریکوں میں ہوتا ہے، دنیا کی تمام انقلابی، اسلامی تحریکیں آئی ایس او پاکستان سے واقف ہیں اور اسے پاکستان میں استعماری سازش کیخلاف نبردآزما جوانوں کی ایک منظم تحریک کے طور پر پیش کرتی ہیں۔

یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسد نقوی نے کہا کہ آئی ایس او کے یہ نوجوان اس دور میں اسلام کے نمائندے بن کر ابھرے کہ جب تعلیمی اداروں میں دین کی بات کرنیوالوں اور باریش جوانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، ایسے مشکل حالات میں آئی ایس او نے جوانوں کو کمیونزم اور سوشلزم کی دلدل سے نکال کر ایک نئی شناخت عطا کی اور تعلیمی رشد عطا کرنے کیساتھ ساتھ ان کے فکری شعور کو اجاگر کرتے ہوئے جوانوں کو ایک عالمی نہضت کے ساتھ مربوط کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح اپنے سفر کو پہلے سے کہیں زیادہ منظم اور مستحکم انداز میں جاری رکھیں گے ہم اس پر بارگاہ الہی میں شکر گزار ہیں کہ ہمارا ماضی تابناک اور تابندہ ہے اور اس وقت ہم پورے وجود کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور ایک روشن مستقبل کی امید کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں تقریب میں سابقین و کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button