Uncategorized

سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کیخلاف درخواستیں مسترد کردی گئیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

زرائع کے مطابق عدالت نے کیس فوجی عدالت بھیجنے کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔ یہ درخواستیں سانحہ صفورا میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں نعیم ساجد، سلطان قمر اور حسین عمر صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔اطلاعات کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت متعلقہ ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر مقدمہ فوجی عدالت کو نہیں بھیجا جا سکتا۔

یاد رہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت سمت 5 تکفیری دہشتگردوں کو فوجی عدالت سزائے موت کا حکم دے چکی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث تین تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ٹرائل زیر التواء تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button