Uncategorized

لاہور، دھرنا جاری، ضلعی کابینہ کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور پریس کلب کے باہر جاری مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ گیارہویں روز میں داخل ہو گیا۔

زرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ حسن ہمدانی کی صدارت میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں اجلاس ہوا جس میں ضلعی کابینہ کا اعلان اور احتجاج میں پرامن طور پر شدت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کی ضلعی کابینہ کے اراکین آج سے باقاعدہ اپنے شعبوں میں کام کا آغاز کر دیں گے۔ ضلع لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرلز رانا ماجد علی، نجم عباس، سیاسیات کے سیکرٹری سید حسین رضا زیدی، سیکرٹری میڈیا توصیف رضا، سیکرٹری فنانس علی عمار فضل، سیکرٹری تربیت علامہ ناظم عترتی، سیکرٹری تبلیغات علامہ مبشر نقوی، سیکرٹری روابط محمد رضا، سیکرٹری تنظیم سازی مولانا مطہری، ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی رانا کاظم علی، سیکرٹری امور نوجوانان سید زین زیدی و ڈپٹی سیکرٹری امور نوجوانان سید سجاد نقوی، سیکرٹری تحفظ عزاداری سید جاوید بخاری، ڈپٹی سیکرٹری تحفظ عزاداری ملک محمد علی ڈھکو، سیکرٹری فلاح وبہود آغا نقی مہدی، سیکرٹری تعلیم فصاحت بخاری اور مسئول آفس مولانا اظہر حسن کررڑ کے ناموں کا اعلان ہوا۔

علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نفرت کے پجاریوں کو شکست دینے تک ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، ہم مظلوموں کی آواز ہیں اور مظلوموں کی حقوق کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کو بھی تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button