مشرق وسطی

بحرینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

 رپورٹ کے مطابق بحرین کی "جو” نامی جیل میں قید جوانوں کے ایک گروہ نے ، جیل حکام کی بدسلوکی اور اردن کے ایجنٹوں کے توسط سے شکنجے دیئے جانے اور زدو کوب کئے جانے کے خلاف منگل سے بھوک ہڑتال کی ہے- بحرینی قیدیوں نے ایک بیان میں قیدیوں کو شدید ایذائیں دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قیدیوں کو اپنے ابتدائی حقوق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے اور آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار اور ایجنٹ، زخمیوں کے علاج معالجے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں- بحرینی قیدیوں نے آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں انسانی حقوق اور شہری حقوق کی خلاف ورزی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دو دنوں میں ، قیدیوں کو شکنجے دینے والے تیرہ پولیس اہلکاروں کو عدالت نے بری کردیا ہے – بحرین کے چودہ فروری کے انقلاب سے موسوم بحرینی جوانوں کے اتحاد نے بھی قیدیوں کے ساتھ آل خلیفہ کے آلہ کاروں کے غیر انسانی رویوں کی مذمت کی ہے- بحرین کے انسانی حقوق کے مراکز کے اعلان کے مطابق، آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی قیدی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ملک کے عوام اپنے ملک میں آزادی، انصاف، اور منتخب عوامی حکومت کے قیام نیز امتیازی سلوک کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ جبکہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، اپنے ملک کے عوام کے احتجاج کو کچلنے اور انصاف و آزادی کا مطالبہ کرنے والے بحرینی عوام کی آواز کو دبانے کے لئے طاقت کا استعمال اور سیاسی طور پر سرگرم افراد نیز نوجوانوں کو گرفتار کرکے انھیں طویل المدت سزائیں دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button