Uncategorized

بہاولپو، ایم ڈبلیو ایم کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل,فعال شیعہ رہنما سید انتطار حسین سپرد خاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور کے سابق سیکرٹری جنرل اور جنوبی پنجاب کے فعال شیعہ رہنما سید انتظار حسین نقوی بہاولپور میں سپردخاک کر دیئے گئے۔ مرحوم گذشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

زرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا، تین بیٹیاں اور ایک بیواہ چھوڑی ہے۔ سید انتظار حسین نقوی کے انتقال پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرحوم کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، خواجہ مرید حسین، ایم ڈبلیو ایم بہاولپور کے سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button