Uncategorized

امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ہمارے حکمران اور موجودہ نظام کرپٹ ہے، پانامہ لیکس نے موجودہ حکمرانوں کا اصلی چہرہ بےنقاب کر دیا۔ موجودہ حالات میں کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ ملک میں کرپشن، ناانصافی، ظلم و ستم عروج پر ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے واہ کینٹ میں امن کمیٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر شریف حیدری کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ حیدر روڈ واہ کینٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علامہ امین شھیدی کا کہنا تھا کہ لاء اینڈر آرڈر کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ بےگناہ خواتین کو شہید کیا گیا مگر کوئی پرسان حال نہیں، حیوانی نظام کو ختم کر کے عادلانہ نظام لانا ہوگا، حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکیں گے۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے، ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے۔ کے پی کے میں اغوا برائے تاوان کا سلسلہ عروج پر ہے، موجودہ حالات میں بدامنی اور کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے، موجودہ حالات میں الٰہی نظام حکومت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران خود پیسہ باہر شفٹ کر رہے ہیں اور دوسروں کو سرمایہ کاری کی دعوتیں دیتے پھر رہے ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں، لوگ بے روزگار ہو کر معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں، غربت سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکمران اپنے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد ملک میں خوشحالی آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button