ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری کا دورہ فیصل آباد، عوامی رابطہ مہم کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اصغر عسکری نے وفد کے ہمراہ فیصل آباد کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔
زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اصغر عسکری نے فیصل آباد کے امام بارگاہ حیدریہ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل باد کی ضلعی کابینہ عمائدین بانیان مجالس اور عزادارن سے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال پر اظہار یکجہتی کیے لئے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ملاقات کی۔ جس میں بھوک ہڑتال کے مطالبات اور وجوہات کے بارے میں عوام کواعتماد میں لیا۔ اس موقعہ پر ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا احسان جعفری، نامزد صوبائی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی اور صوبائی افس سیکرٹری زاھد حسین مہدوی بھی موجود تھے۔ عمائدین نے ناصر ملت کی بھوک ہڑتال کی بھر حمایت کی اور اس حوالے سے مرکز کی ہر قسم کی کال پر لبیک کہنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر شرکا نے بھرپور عوامی رابطہ مہم کے عزم کا اظہار کیا۔
علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اس وقت ملت کی بقاء اور سلامتی کے لیے مجاہد علماء کرام میدان میں گزشتہ بارہ روز سے موجود ہیں، ان علماء نے میدان میں حاضر ہو کرسب سے پہلے اپنے آپ کو پیش کیا۔ آج قوم کو ان جیداور بزرگ علماء کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔