ڈی آئی خان، تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بس اسٹینڈ کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے بس اسٹینڈ کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی ہے، اور رکھے گئے بموں کو برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا ہے۔
زرائع کے مطابق ڈائیو ٹرمینل کے مینجر کو اپنے موبائل فون پر افغان نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں غیر مقامی لہجے میں فون کرنے والے نے بتایا کہ کچھ دیر میں تباہی پھیلنے والی ہے۔ ٹرمینل مینجر نے اس کی فوری اطلاع پولیس کے ہنگامی نمبرز پر دی، اطلاع ملنے کے کچھ ہی دیر بعد ڈی پی او، ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری بمعہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ آلات کی مدد سے چیکنگ کے بعد بی ڈی ایس کے عملے نے جوس کے ڈبوں میں بند آدھا آدھا کلو وزنی بم برآمد کرکے انہیں موقع پر ہی ناکارہ بنادیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بھی شروع کردیا ہے۔