پاکستانی شیعہ خبریں
مینگورہ، سی ٹی ڈی کی کاروائی میں ہائی پروفائل تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہائی پروفائل تکفیری دہشتگرد کلیم اللہ کو مینگورہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر جنرل بس سٹینڈ پر کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب تکفیری دہشت گرد کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا گیا،جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد کلیم اللہ کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے، جو 2009 میں اڈویگرام مٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کلیم اللہ سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تحریب کاری کی کارروائیوں میں مطلوب تھا۔