پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی کیخلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا، آرمی چیف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں کہ پاکستان کے مخالفین کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا، دہشت گردی کیخلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا۔

زرائع کے مطابق ملک دشمن عناصر کیخلاف آرمی چیف کا تگڑا بیان آگیا، پاکستان سے باہر کرنے کا اعلان کر دیا، کوئٹہ میں جنرل راحیل شریف نے ملکی سلامتی کا لائحہ عمل بتا دیا۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ملک سے باہر نکال دیں گے، یکجان ہو کر پاکستان کو نقصان پہنچانے والے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، آرمی چیف نے غیر ملکی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

اس سے قبل اسٹاف کالج کوئٹہ میں شرکاء سے سے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا، پُرامن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کیلئے مزید کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی فوج ایسے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتی، جیسے پاک فوج نے کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی بین الاقوامی مسئلہ ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا، پرامن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کیلئے مزید کام ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب میں پاک فوج عملی آپریشن کے بعد انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن کر رہی ہے، دنیا کی کوئی بھی فوج پاک فوج کی طرح چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر پائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پاک فوج جیسی متحرک فوج کی کمانڈ پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے دوران کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو اپنی سرزمین سے نکال دیں گے، ملک کیخلاف مذموم منصوبوں کو ملکر شکست دیںگے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے اور غیر ملکی ایجنسیوں کے نیٹ ورک ختم کرنے پر عسکری اداروں کی تعریف کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button