پاکستانی شیعہ خبریں

دشمن کا ہرحربہ ناکام ہوگا اور وہ شکست کھا رہا ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ دشمن بلوچستان کے حالات خراب کرنا چاہتا ہے مگر ان کا ہروار رد کریں گے۔

زرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی کے شہدا کے لواحقین کو گھروں کی چابیاں تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے، دشمن کا ہرحربہ ناکام ہوگا اور وہ شکست کھا رہا ہے، بلوچستان میں امن بحال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیچھے سے وار کرنے والے دشمن کا ہر وار رد کریں گے، اگر متحد رہے تو دشمن کو آسانی سے شکست دی جاسکتی ہے۔

تقریب سے خطاب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد شہدا کے لواحقین کو احساس دلانا ہے کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ پاک فوج اور ایف سی ہر موقع پر ان کے ساتھ ہے۔ تقریب میں تمام شہدا کے لواحقین، پاک آرمی کے جوانوں اور افسروں نے شرکت کی، اس موقع پر شہدا کے لواحقین کو گھروں کی چابیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button