Uncategorized

شیعہ عازمین حج کیساتھ امتیازی سلوک افسوسناک ہے، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے وزارت حج کی طرف سے اہل تشیع عازمین حج سے امتیازی سلوک برتنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حج درخواست فارم سے فرقے کا خانہ ختم اور آبادی کے تناسب سے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے عازمین حج کیلئے کوٹہ مقرر کیا جائے، وزارت حج کا کرپٹ ٹولہ عازمین حج کو لوٹ رہا ہے۔

زرائع کے مطابق لاہور میں عازمین حج سے گفتگو کرتے ہوئےعلامہ سید سبطین حیدر کا کہنا تھا کہ سرکاری سکیم کے تحت درخواست دینے والے شیعہ عازمین حج میں سے صرف پانچ فیصد کی درخواستیں منظور کی گئیں اور 95 فیصد مسترد کر دی گئی ہیں، جو کہ قابل مذمت ہے، جس کا آغاز موجودہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے دور میں شروع ہوا ہے، وہ وزارت کو اپنے مخصوص مسلک کی نرسری بنانا چاہتے ہیں، یہ پاکستان ہے، جہاں تمام مکاتب فکر کے پیروکار بستے ہیں، وزیراعظم اس کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعصب وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو ہٹا کر کسی معتدل رکن پارلیمنٹ کو وزیر بنایا جائے، وہ وزارت چلانے کے اہل نہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حجاج کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، میزبان ملک کی خواہش پر خطرناک کھیل شروع ہونے جا رہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، اس سے امت مسلمہ تقسیم ہوگی، اگر وہ چاہتے ہیں کہ حالات بہتر کئے جائیں تو انہیں امتیازی سلوک چھوڑنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button