Uncategorized

مظلوم ملت بیدار ہے اور علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم کی منتظر ہے، علی حسین نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اسلام آباد پریس کلب پر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کو اٹھارہ دن گذر چکے لیکن بے حس حکمرانوں کی کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

زرائع کے مطابق وحدت ہاؤس میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہماری مظلومیت کو طاقت میں بدل کر ملت مظلوم کی ترجمانی کی ہے، اب اس تحریک کی کامیابی کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی، ملت جعفریہ کے قتل عام پر حکمران جماعت اور ریاستی اداروں کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ ان کے نظروں میں ہماری جان کی کوئی قدر نہیں، مظلوم ملت بیدار ہے اور علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم کی منتظر ہے کہ وہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں، ہم انصاف کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کرچکے ہیں اور اپنے شہداء کے پاکیزہ لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ علی حسین نقوی کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر نے ملت جعفریہ کی ترجمانی اور بے باک قیادت کا حق ادا کیا ہے، ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اس پاکیزہ جدوجہد میں ہر قسم کی قربانی کے لئے آمادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button