مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کے حملے

شام کے صوبہ دیروز الزور میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کے لڑاکا طیاروں کے حملے تیز ہوگئے ہیں-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ دیر الزور میں دہشت گرد گروہوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا- روسی لڑاکا طیاروں نے بھی اس شہر کے جنوب کے داخلی راستے اور اسی طرح اس صوبے کے دیہی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے-

دہشت گرد گروہوں منجملہ جیش الفتح نے بھی شمالی شام کے دو شہروں فوعہ اور کفریا پر حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو زخمی کردیا – در ایں اثنا روس کے کارگو طیاروں نے شامی حکومت کی حمایت سے ایندھن، غذائی اشیاء اور دیگر انسانی امداد کے سامانوں کی کھیپ، صوبہ دیرو الزور کے علاقوں پر گرائی ہے-

پانی اور غذا کی قلت نے صوبہ دیرالزور کے مشرقی علاقوں کی صورتحال بحرانی کردی ہے – صوبہ دیرو الزور کے بعض علاقے تقریبا ڈھائی سال سے داعش دہشت گردوں کےمحاصرے میں ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button