پاکستانی شیعہ خبریں

کو ئٹہ اور تفتان بار ڈر پر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات نہ قابل برداشت ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیو ز ( کستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔ دہشتگردی اور دہشت گردوں نے شہریوں کا امن تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، اگر اب بھی ہم نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہی کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سورج میانی میں راشن کی تقسیم کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا تنویر الکاظم، مولانا غلام شبیر حیدری، سید قاسم نقوی، مولانا عابد حسین نقوی، حاجی خضر عباس جعفری، ڈاکٹر تجمل، مولانا کاظم نقوی، محمد باقر سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا کے پر گراموں کے انعقاد پر مقدمات کا اندراج افسوس ناک اور ناقابل بر داشت ہے۔ کوئٹہ اور تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات برداشت کے قابل نہ ہیں۔ زائرین کی فی الفور بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ تقریب میں شریک سینکڑوں غربا و مساکین کے درمیان رمضان پیکیج کا راشن تقسیم کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، نیشنل ایکشن پلان کا مقصد ملک میں انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ تھا اس کا رخ موڑا جا رہا ہے اور علما کے خلاف پنجاب بھر میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہیں۔ جنہیں فوری ختم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button