پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے آغا محمد رضا اور مولانا سہیل شیرازی پر مشتمل دو رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس کوئٹہ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے کی،

زرائع کے مطابق صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں صوبے بھر کے مختلف اضلاع سے اراکین شوریٰ سمیت مرکزی سیکریٹری آئمہ جمعہ فورم علامہ ہاشم موسوی، سابق سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود ڈومکی اور رکن بلوچستان اسمبلی و صوبائی سیکریٹری سیاسیات آغا رضا نے خصوصی شرکت کی۔شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری اامور تنظیم سازی سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات اور تنظیمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ نئے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب فل وقت موخر کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ کو تحلیل کرکے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو آئندہ چار مہینوں میں صوبے بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور سیٹ اپ کے قیام کیلئے اپنے فرائض انجام دی گی اور مقررہ مدت کے اختتام پر بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، حالیہ کمیٹی کے سربراہ ایم پی اے آغا رضا اور معاون علامہ سہیل اکبر منتخب ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button