Uncategorized

انصاف لئے بغیر ہم گھروں کو واپس نہیں لوٹیں گے، حسن رضا کاظمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ہمیں انصاف کے حصول کیلئے ایک سال بھی احتجاج کرنا پڑے ہم کریں گے لیکن اس فیصلہ کن تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس نے تمام مکاتب و مسالک کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے، مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کو ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی نے لاہور پریس کلب کے باہر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کے 19 ویں روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں ہماری نسل کشی پر حکمرانوں کی خاموشی اب ہم برداشت نہیں کریں گے، پاکستان کے مظلوم اب بیدار ہیں، ہم ہر آئینی و قانونی احتجاجی طریقہ اپنائیں گے لیکن ظالموں کے سامنے جھکنے کو ہرگز تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکمران جماعت کی ایماء پر ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، عزاداری سید شہداء علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے، ہم اس راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو قبول نہیں کریں گے۔

سید حسن رضا کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک میں تیزی لانے کیلئے رابطہ مہم جاری ہے ہم اپنے قائدین کے حکم کے منتظر ہیں، انشااللہ انصاف لئے بغیر ہم گھروں کو واپس نہیں لوٹیں گے، بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی، رائے ناصر علی، آغا نقی مہدی، سید زین زیدی سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button