Uncategorized

وزیر داخلہ کی ناک کے نیچے تکفیری دہشتگرد مدرسے چلا رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملک کے کسی بھی صوبے میں جانا ہر پاکستانی کا قومی، قانونی و جمہوری حق ہے۔ جمہوری حکومت میں آمرانہ طرز کی سوچ اور قانون کیخلاف فیصلے کرنیوالے جمہوریت کے دشمن ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے لاہور کے تنظیمی کارکنان سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی ناک کے نیچے انتہا پسند تکفیری دہشتگرد مدرسے چلا رہے ہیں، تکفیری دہشتگرد گروہوں اور جہادی گروپوں کے تربیتی مراکز قائم ہیں۔ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں حزب التحریر، لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور طالبان کے تکفیری دہشتگرد آزادی سے کام کر رہے ہیں، ان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے بجائے وفاقی وزیر داخلہ مذاکرات کے حیلے بہانے تکفیری دہشتگردوں کو پھلنے پھولنے کا موقع دے رہے ہیں۔پنجاب حکومت میں موجود وزراء تکفیری دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہیں، ان کیخلاف کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا، پاکستان سے محبت اور امن پسندی کو ہمارا جرم نہ بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button