Uncategorized

پنجاب میں جیلوں کی سکیورٹی جدید خطور پر کی جارہی ہے، میاں فاروق نذیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پنجاب بھر کی جیلوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے 37 جیلوں کی بیرونی دیواروں پر جدید سسٹم کے تحت لیزر وائر کی انسٹالیشن کا عمل جون میں مکمل کر لیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے لاہور میںمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جیل خانہ جات جیلوں کی سکیورٹی میں جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں سکیورٹی کےخاطرخواہ انتظامات کئے جا رہے ہیں اور اب جیلوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے بیرونی دیواروں پر لگی خاردار تاروں کے اوپر لیزر وائر کی تنصیب کی جا رہی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ بجلی بندش کے دوران تاروں سے کرنٹ غائب ہو جاتا ہے جس سے کسی قیدی کے فرار ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے لیکن لیزر وائر کی تنصیب سے قیدیوں کے فرار ہونے کے چانسز مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 25 جیلوں میں لیزر وائر کی تنصیب کی جا چکی ہے جبکہ بقیہ 12 جیلوں میں لیزر وائر کی تنصیب جون میں مکمل کرلی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button