دہشتگردی میں معاونت کرنے والے صحافی بے نقاب، عاشورہ دھماکہ میں ملوث دہشتگرد کے انکشافات
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دہشتگردی کے لئے دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے صحافیوں کے نام منظر عام پر آگئے۔ دہشتگردی میں معاونت کرنے والے صحافیوں کے ناموں کو انکشاف سیاسی جماعت کے بدنام زمانہ دہشتگرد منہاج قاضی کی جوئنٹ انڑوگیشن رپورٹ میں ہوا ہے ۔ مشترکہ تفتشی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد منہاج قاضی نے2009 کراچی میں ہونے والےعاشورہ بم دھماکہ سمیت 80 سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے. منہاج قاضی نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی ساہد حیات کے قتل سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں کے حوالے سے بھی حساس اداروں کو تفصیلات بتائی جن کے بارے میں سیکورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ مشترکہ تفتشی ٹیم کو منہاج قاضی نے بتایا کہ الیکڑونک میڈیا کے مختلف اداروں کے رپورٹرز ان کے ساتھ کام کرتے تھے جو کسی بھی مشکل کی صورت میں میڈیا کا نام استعمال کر کے ان کی رکاوٹیں دور کرتے تھے
جے آئی ٹی میں بتایا گیا کہ یہ صھافی معاونت کرنے کے بدلے بھاری رقوم بھی وصول کرتے تھے۔ مشترکہ تفتشی پورٹ جن میں صحافیوں کے نام شامل ہے ان میں سماء ٹی وی کا رپوٹر علی حفیظ، ڈان نیوز کا رپوٹر عمران حفیظ، ڈان نیوز کا رپوٹر محمد عمران، ایکپریس نیوز کا رپوٹر نعیم خانزادہ اور دنیا نیوز کا رپوٹر قائم خانی اور دیگر 6 سینئر رپورٹرز شامل ہیں ۔ دپشتگردوں کی معاونت کرنے والوں کے طور پر سامنے آنے والے کراچی کے مذکورہ صحافیوں یا ان میڈیا ہاوسز کی جانب سے اس معاملے کی تاحال کوئی تردید سامنے نہیں آئی ہے ۔