Uncategorized

لاہور، مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا جاری، ہم اپنا آئینی و جمہوری حق لے کے رہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ قتل عام، حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی اور عزاداری مولا حسین علیہ السلام کیخلاف حکومتی پابندیوں اور سازشوں کیخلاف اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال آج 23 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔

زرائع کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہر جاری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے 22 ویں روز شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شوریٰ عالیٰ کے رکن علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ کارکنان تیار رہیں ہم انصاف کے حصول کیلئے اپنا جمہوری و آئینی حق کو ہر حال میں استعمال کریں گے اور ان بے حس حکمرانوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امن پسندی اور جمہوری جدوجہد کو کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے حکمران منظم منصوبہ بندی کے تحت ملت جعفریہ کیخلاف اقدامات میں مصروف ہیں، پنجاب کے اضلاع ہمارے علماء و ذاکرین کیخلاف ہم کسی بھی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے، عزاداری کے دشمن 1400 سال سے رسوا ہوتے آ رہے ہیں اور انشااللہ آج بھی کسی میں ہمت نہیں کہ وہ نواسہ رسول ۖ کے غم پر پابندی لگائے، یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کے حامی اور ظالموں کیخلاف برسرپیکار جماعت ہے، ہم اپنے مطالبات کی منظوری نہیں عملدرآمد تک اس احتجاجی تحریک کو جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button