Uncategorized

ملتان،پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر کی ایم ڈبلیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ 19 ویں روز بھی جاری رہا۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کی جانب سے ملتان پریس کلب کے سامنے 19 روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔بھوک ہڑتالی کیمپ کے 19 ویں روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین اور کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔بعد ازاں بھوک ہڑتالی کیمپ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں اور میری جماعت (تحریک انصاف) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ اظہاریکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی، محمد عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی، جواد رضا جعفری، مہر مظہر عباس کات اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملک عامر ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاری فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اقدام قابل ستائش ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حقیقی محب وطن اور سچے مسلمان ہیں۔ انہوں نے بھوک ہڑتال میں جن مطالبات کو رکھا ہے وہ آئینی اور قانونی ہیں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینیر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ جو اراکین اسمبلی ہمارے جائز مطالبات حمایت اور ملت تشیع کے ساتھ اظہار یکجہتی نہیں کریں گے آمدہ الیکشن میں ملت جعفریہ انہیں مسترد کر دے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک عامر ڈوگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں کرپشن،بدعنوانی، فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کے خلاف متحد ہے۔ دونوں جماعتیں مل کر ملک سے کرپشن اور دہشت گردی جیسی لعنت کا خاتمہ کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button