Uncategorized

امام خمینیؒ نے دنیا کے سامنے اسلامی حکومت کا ماڈل پیش کیا، معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ روح اللہ خمینی نے اپنی پوری زندگی تبلغ دین اور خدمت اسلام میں گزار دی، ایران سے بادشاہت کا خاتمہ کرکے اسے اسلامی جمہوریہ میں تبدیل کرکے دنیا کے سامنے اسلامی حکومت کا ماڈل پیش کیا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان نیازی گروپ کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے لاہور میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر معصوم نقوی نے کہا کہ شیعہ سنی ہم آہنگی اور دنیا میں اسلام کی سربلندی کیلئے امام خمینی کے درس اتحاد امت کو جاری رکھنا ضروری ہے، بانی انقلاب اسلامی نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کو برقرار رکھا، کسی اسلامی مسلک و مکتب کی کبھی نفی کی اور نہ ہی تنقید کی، ہمیشہ اسلام کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے اجتہاد کے ذریعے جہاں جدید مسائل کا حل پیش کیا، وہیں قرآن و سنت کو بھی اجاگر کیا اور اسلام پسندوں کے آئیڈیل بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ حوزہ علمیہ قم میں علماء تو اور بھی موجود تھے مگر 1962ء میں شاہ حکومت کی طرف سے وزراء کے قرآن پر حلف لینے کی پابندی ختم کرنے کے اقدام پر امام خمینی کے احتجاج اور امریکہ کو ایران سے نکالنے کے مطالبے نے ایران کا نظام سیاست ہی تبدیل کرکے رکھ دیا اور آج ایران حریت پسندوں کی حمایت کا مرکز بن گیا ہے۔ جے یو پی نیازی کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب سے ایران کے کشیدہ تعلقات نئی بات نہیں، امریکہ مردہ باد کے نعرے لگانے کے جرم میں 1987ء میں ایرانی حجاج پر مکہ مکرمہ میں فائرنگ کی گئی اور 400 سے زائد شہید ہوئے۔ گذشتہ سال سانحہ منٰی میں شہادتوں نے سعودی ناقص انتظامات کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ حجاز مقدس کو شاہی خاندان کی بجائے، تمام مسلم ممالک پر مشتمل کمیٹی کے زیرانتظام ہونا چاہیے، تاکہ کوئی کلمہ گو محض آل سعود سے اختلاف پر حج کی سعادت سے محروم نہ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button