Uncategorized

ماہ رمضان، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کا پولیس کو الرٹ جاری

شیعہ نیو ز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: ماہ رمضان کے دوران کراچی میں امن کی فضا قائم رکھنے پولیس چیف نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے رابطوں میں رہیں، اور امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ خاص طور پر لانڈھی کی صورتحال پر نظر رکھی جائے۔مشتاق مہر کی جانب سے ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ گداگروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور مساجد،امام بارگاہوں اور پبلک مقامات پر سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے، جبکہ نماز تراویح ،فجر اور نماز مغرب کے دوران سرویلینس میں بھی اضافی کیا جائے۔انھوں نے تاجر ایسوسی ایشنز اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان میں نجی سیکیورٹی گارڈز یا رضاکار رکھیں، جبکہ ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کو ضلعی پولیس کی معاونت حاصل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button