Uncategorized

خوشاب، پولیس کی کارروائی میں تکفیری دہشتگرد کا کمانڈر واصلِ جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )خوشاب میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کا کا اہم کمانڈر واصلِ جہنم ہوگیا۔مارے جانے والے تکفیری دہشتگرد کمانڈر کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خوشاب کے علاقے میں تکفیری دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاںموجود ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تتکفیری دہشتگرد گروہ کے کمانڈر نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تکفیری دہشتگرد کمانڈر جہنم واصل ہوگیا۔پولیس زرائع کا کہنا تھا کہ مقابلے میں جہنم واصل ہونے والے تکفیری دہشت گرد کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی جو ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کا کمانڈر ہے اور اس نے نوشہرہ کے قریب پناہ لے رکھی تھی ،جب کہ واصلِ جہنم ہونے والے تکفیری دہشتگرد کمانڈر کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، کلاشنکوفیں، بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے تکفیری دہشتگرد کمانڈرکے دیگر ساتھی دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button