Uncategorized

ملتان، یوسف رضا گیلانی سے شیعہ علما کونسل کے وفد کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علما کونسل ملتان ڈویژن کے صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کی قیادت میں شیعہ علما کونسل کے وفد نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سےملاقات کی ۔

زرائع کے مطابق علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے اپنے وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید یوسف رضا گیلانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وفد نے سید یوسف رضا گیلانی کو انکے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔سابق وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں اور اللہ رب العزت کی رحمت سے علی حیدر گیلانی بخیر و سلامتی واپس گھر تشریف لائے۔ وفد میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید محمد شاہ ایڈووکیٹ، علامہ سید عون محمد نقوی، مولانا غلام مصطفی خان، سید حسنین علی بخاری، بشارت عباس قریشی، مولانا کاشف حسین حیدری، سید خادم حسین بخاری، ناصر خان، عمران علی کھاکھی اور منیر حسین عارف شامل تھے۔ آخر میں علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعا کرائی اور سید یوسف رضا گیلانی کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button