Uncategorized

ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں لانگ مارچ کی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، یعقوب حسینی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ قیادت کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، دہشت گردی، حکمرانوں کی رعونت اور لاقانونیت کے خلاف یہ لانگ مارچ وطن عزیز میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ ملک میں بسنے والے دیگر مذاہب اور مسالک کے لوگ بھی اس لانگ مارچ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 24 بڑی شیعہ تنظیموں کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد بیشتر دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے تاکہ لانگ مارچ کی تیاری مؤثر اور بھرپور انداز سے کی جائے، مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی کیمپ اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ہونے والی آل شیعہ کانفرنس میں کراچی، لاہور، آزاد کشمیر، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، پارہ چنار، گلت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں علما، شیعہ رہنماوں اور عمائدین کی شرکت نے یہ ثابت کیا ہے کہ شیعہ قوم متحد اور یک زبان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ریاستی جبر اور ظلم و بربریت کے خلاف علامہ ناصر عباس جعفری کے پر امن احتجاج پر حکومت کی طرف سے مکمل بے حسی کے بعد ہمارے پاس لانگ مارچ کے علاوہ کو ئی آپشن موجود نہیں تھا، اس وقت ملک بھر میں حکومتی ایماء پر ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو ملت تشیع کے بے گناہ افراد کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، ہمارے علما و ذاکرین پر پابندیاں لگا کر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان مظالم اور ریاستی ظلم و جبر کو ہم کسی بھی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button