مشرق وسطی
بحرین میں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
بحرین کی سینٹرل جیل الحوض الجاف میں متعدد سیاسی قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے غیرانسانی سلوک اور جیل کی ابتر صورتحال کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی ہے –
بحرین میں سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کی سرکوبی میں شدت آنے کے بعد انسانی حقوق کی حامی تنظمیوں نے سیاسی مخالفین کے خلاف حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے –
انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی کارکنوں کو سزائے موت سنانے، طویل المیعاد سزائے قید دینے اور شہریت سلب کئے جانے کا سلسلہ بند کرے –
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے – بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی، انصاف، جمہوریت اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں –