Uncategorized

ایم ڈبلیوایم پاکستان کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد و بھائی چارے کی خواہاں ہے، رہنماء ایم ڈبلیو ایم سید فرمان شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملت مظلوم تشیع پاکستان کے حقوق کی آوازقائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتالی تحریک اور اب لانگ مارچ کےحوالے سے ایم ڈبلیو ایم رہنما سید فرمان شاہ کا ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد وبھائ چارے کی خواہاں ہے، اسلام آباد میں قائد وحدت علامہ ناصرعباس جعفری کی ایک ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کسی ایک خاص مسلک کے حقوق کی بحالی کیلئے نہیں بلکہ بیس کروڑ پاکستانیوں کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیئے ہے ، ہم اپنے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر عید کے بعد لانگ مارچ کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، اس سلسلے میں ضلع مٹیاری سمیت سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button