لاہور، جہنم واصل ہونیوالے تکفیری دہشتگرد خرم نے لشکر جھنگوی کو کروڑوں روپے تاوان جمع کر کے دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سی آئی اے پولیس لاہور کے ساتھ مقابلے کے دوران واصلِ جہنم ہونیوالا تکفیری دہشت گرد اور اشتہاری ملزم خرم لطیف نہایت خطرناک اور چالاک تھا۔
زرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں جہنم واصل ہونے والا تکفیری دہشتگرد خرم، حساس ادارے کے اہلکار اکبر زمان کو 2 کروڑ، برانڈرتھ روڈ لاہورکے تاجر شعیب کو 10 کروڑ روپے، لبرٹی مارکیٹ لاہور سے تاجر حمید کو ایک کروڑ روپے، راولپنڈی سے گل خان نامی شہری کو 6 کروڑ روپے، اسلام آباد سے شیخ حفیظ کو 30 کروڑ روپے، کلثوم پلازہ اسلام آباد سے محمد طاہر کو 16 کروڑ روپے، راولپنڈی سے شاہ زیب کو 5 کروڑ روپے اور ڈیرہ اسماعیل خان سے محمد آصف کو 6 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کرنے کی وارداتوں میں نہ صرف خود ملوث تھا، بلکہ ان کا مرکزی کردار تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگرد خرم ، ملک دشمن، اسلام دشمن سفاک عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی سے تحریک طالبان کے مطیع الرحمن گروپ میں شامل ہوا تھا اور ان کو فنڈز فراہم کرنے کے لئے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتا تھا، تکفیری دہشتگرد خرم کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔