Uncategorized

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شیعہ علماء کونسل کے رہنما سے ملاقات، احتجاجی جلسے میں شرکت کی دعوت

شیہعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام 12جون کو چوک گھنٹہ گھر ملتان میں احتجاجی جلسے کے اعلان کے بعد تیاریاں جاری، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا مظہرعباس صادقی، مولانا ہادی حسین ہادی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر رہنمائوں کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں جاری۔ دریں اثناء علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عباس گردیزی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امتیاز حسین صدیقی، صوبائی رہنما علی رضا طوری، سید فرخ مہدی اور دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ اقتدار نقوی نے ایس یو سی کے رہنما کو ملتان میں 12جون کو ہونے والے شیعہ نسل کشی، فرقہ واریت، دہشت گردی کے خلاف احتجاجی جلسے میں شرکت کی دعوت دی، جسے شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ شرکت کی آمادگی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button