ملتان،علامہ اقتدار نقوی کی شیعہ علماء کونسل کے رہنما سے ملاقات، احتجاجی جلسے میں شرکت کی دعوت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 12جون کو چوک گھنٹہ گھر ملتان میں احتجاجی جلسے کے اعلان کے بعد تیاریاں جاری ہیں۔ احتجاجی جلسے کے حوالے سے دیگر قومی رہنمائوں اور شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا مظہرعباس صادقی، مولانا ہادی حسین ہادی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر رہنمائوں کی 12 جون کے احتجاجی جلسے کے حوالے سے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں جاری۔ دریں اثناء علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عباس گردیزی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امتیاز حسین صدیقی، صوبائی رہنما علی رضا طوری، سید فرخ مہدی اور دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ اقتدار نقوی نے ایس یو سی کے رہنما کو ملتان میں 12جون کو ہونے والے شیعہ نسل کشی، فرقہ واریت، دہشت گردی کے خلاف احتجاجی جلسے میں شرکت کی دعوت دی، جسے شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ شرکت کی آمادگی کا اظہار کیا۔