Uncategorized

جنوبی پنجاب میں بھی لانگ مارچ کیلئے عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا، عدیل عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ نسل کشی اور حکومت وقت کی بےحسی کے خلاف لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، انشاء اللہ لاکھوں افراد جنوبی پنجاب سے عید الفطر کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی نے لانگ مارچ کے حوالے سے عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں ضلع لیہ کے علاقہ فتح پور میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی لانگ مارچ کے حوالے سے عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اگر حکمرانوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو عید کے بعد جنوبی پنجاب کے ہر ضلع، شہر، گاوں اور قصبہ سے عوام کا سیلاب نکلے گا، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، لانگ مارچ تاریخی ہوگا، اور ملت تشیع اپنی وحدت کے ذریعے کامیاب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button