Uncategorized

کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار القاعدہ دہشت گردوں کا دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے علاقے سے گرفتار القاعدہ دہشت گردوں نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ پکڑے گئے دونوں دہشت گرد بم بنانے اور بھاری ہتھیار چلانے کے ماہر ہیں۔ انسانیت کا خون بہانے والے سفاک دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کراچی کو آگ و خون میں نہلانے کا خوفناک منصوبہ بنایا تھا۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گرد عبدالباسط اور محمد لقمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور دونوں دہشت گردوں نے تحریک طالبان افغانستان کے مرکز زمین توئی گومل میں بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹریننگ کی، مرکز زمین توئی گومل کا امیر حذیفہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں دہشت گرد بم بنانے اور بھاری ہتھیار کو چلانے کے ماہر ہیں۔ دونوں دہشت گردوں نے شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا میں فورسز پر حملوں کا انکشاف بھی کیا۔ ملزمان نے اپنے دیگر 15 ساتھیوں کے ہمراہ عید الالضحیٰ کے دو روز بعد افغان آرمی کے بندر کیمپ پر حملہ کیا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے کراچی میں کالعدم تنظیم کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button