پاکستانی شیعہ خبریں

سوات، نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ، اے ایس آئی شدید زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سوات کے علاقے کبل میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے، جس کی زد میں آکر اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ کبل کے علاقے میں گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر فرنٹ سیٹ پر موجود اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا ہے، جسے ابتدائی طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button