Uncategorized

پنجاب حکومت ہمارے قاتلوں اور دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے، علامہ حسن رضا ہمدانی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) رمضان المبارک کے بعد پاکستان بھر سے لوگ اسلام آباد اور تخت لاہور کا رخ کریں گے اور ان بے حس حکمرانوں سے کی مجرمانہ خاموشی اور کرپشن کا حساب لیں گے، اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں کو ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہمارے پرامن احتجاج نظر نہیں آ رہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے لاہور پریس کلب کے باہر 31 دن سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت ہمارے قاتلوں اور دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے، جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ن لیگ کی صوبائی و وفاقی حکومتیں ہیں، ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انشااللہ اسے حاصل کر کے دم لیں گے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button