Uncategorized

جبری زکوٰۃ و فطرے کی وصولی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے، آئی جی سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران فرائض پر مامور افسران اور جوانوں کے لیئے سحر و افطار کے انتظامات تھانوں کی سطح پر یقینی بنائے جائیں تاکہ پولیس اپنے اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہتے ہوئے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بناسکے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سند اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں / تھانہ حدود میں پیٹرولنگ اسنیپ چیکنگ سمیت خفیہ سراغ رسانی جیسے اقدامات کو ہر سطح پر مربوط اور موثر بنائیں اور کسی بھی اطلاع یا انٹیلی جینس معلومات پر فوری ریسپانس کے تحت ممکنہ انسدادی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی علاقہ، مارکیٹ، بازاروں یا دیگر کاروباری مراکز یا رہائشی آبادیوں میں جبری زکوٰۃ، فطرہ وغیرہ کی وصولی میں مصروف عناصر یا مختلف تنظیموں کے کارندوں کی اطلاع فوری مددگار 15 کے مراکز، ہیلپ لائن 1915، قریبی تھانوں، ایس ایس پیز، ڈی آئی جیز دفاتر یا پیٹرولنگ میں مصروف موبائلوں موٹر سائیکل سوار دستوں کو دی جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں باالخصوص یوم علی علیہ السلام، یوم القدس، طاق راتوں بشمول شب قدر کے موقع پر جملہ سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنانے کے ساتھ ساتھ فلیگ مارچ کے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button