مشرق وسطی

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کا آپریشن جاری

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے رقہ شہر کے مضافات میں واقع اثریا- الطبقہ فوجی علاقے میں داخلے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش کے سولہ عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔

شام کی فوج نے ملک کے مغربی علاقے میں واقع عقریبات نامی دیہات کے مضافات میں دہشت گردوں کے جمع ہونے کے ایک مقام پر حملہ کر کے کم از کم سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس حملے میں دہشت گردوں کی دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے بھی شام کی مقبوضہ جولان پہاڑیوں میں دہشت گرد گروہوں اور صیہونی حکومت کے قریبی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل نے جولان کے سرحدی علاقے میں واقع مسلح گروہوں کے کیمپوں میں اشیائے خورد و نوش روانہ کی ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت خطے میں دہشت گردی کی سب سے بڑی حامی ہے اور اس نے سنہ دو ہزار گیارہ سے شام میں تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کر کے اس ملک کو بدامنی سے دوچار کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button