پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، شہید میجرعلی جواد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، آرمی چیف کی بھی شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کی پشاور میں نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔

زرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر گزشتہ روز افغان فورسز کی فائرنگ کےنتیجے میں شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے میجر علی جواد کے بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے شہید افسر کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ میجر علی جواد چنگیزی افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے، انہیں شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ شھادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔ میجر علی جواد کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور انہیں ان کے آبائی علاقے میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button