پاکستانی شیعہ خبریں

مہمند ایجنسی، ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں نے چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کا سر قلم کردیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ کے قریبی علاقے شنوغنڈو میں شدت پسندو ں نے آرمی کے جوان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ 20 سالہ حیات پنجاب رجمنٹ میں تین مہینے پہلے بھرتی ہوا تھا۔ جس کے بعد وہ چھٹی پر گھر آئے تھے۔ علاقے کے مکینوں کے مطابق وہ نماز عشاء میں مصروف تھا کہ نامعلوم آفراد ہشتگردوں نے اسے مسجد سے زبردستی اغوا کیا اور اپنے ساتھ لئے گئے۔ پولیس کے مطابق صبح تک مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اگلے روز صبح حیات کی لاش دروازگئی کے علاقے سے صبح سویرے ملی، جس کو زبح کر کے قتل کیا گیا تھا۔ لاش کو تحویل میں لے کر ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا جہاں پر کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو رشتہ داروں کے حوالے کیا گیا۔ علاقے کی فضا حیات کی موت پر سوگوار تھی اور حیات کی کم عمری کی وجہ سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔ علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور کچھ روز پہلے خاصہ دار فورس کے ایک صوبیدار کو گھر میں نامعلوم آفراد نے اسی طرح گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button