Uncategorized

قرآنی تعلیم کو نصاب کا لازمی حصہ بنانا خوش آئند ہے، احسن نقوی مرکزی سینیئر نائب صدر آئی ایس او

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر احسن نقوی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیم کو نصاب کا لازمی حصہ قرار دینا خوش آئند ہے۔ احسن نقوی کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان قرآنی تعلیم حاصل کرنا ہمارا اولین فرض ہے، وزارت تعلیم کا یہ قدم نہایت احسن ہے تاہم اس فیصلہ پر جلد عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ سینیئر نائب صدر نے کہا کہ اول کلاس سے دسویں کلاس تک ہر جماعت کے روزانہ 15 منٹ قرآن کی تعلیم کیلئے مختص کرنا ایک بہترین و مدبرانہ فیصلہ ہے، حکومت اپنے اعلان کردہ فیصلہ پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button