ڈی آئی خان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالدار جاں بحق
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ نیوز ) ڈیرہ اساعیل خان میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالدار کو قتل کردیا ہے، جبکہ اس واقعہ میں برکہ بینک کا سکیورٹی گارڈ بھی شدید زخمی ہوگیا ہے۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں فوارہ چوک کے قریب برکہ بینک میں سی ٹی ڈی اہلکار حولدار طارق جمشید رقم نکلوانے کیلئے جونہی رکا، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے 38 سالہ سی ٹی ڈی اہلکار حولدار طارق جمشید ولد محمد بخش سیال سکنہ کچی پائند خان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ بینک کے گیٹ پر ڈیوٹی دینے والا گارڈ محمد رمضان ولد اسماعیل سکنہ سردارے والا بھی شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذیل تصاویر واقعہ کے فوری بعد کی ہیں۔