Uncategorized

برسر اقتدار ظالم حکمران ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ اور قاتل ہیں، سید علی اوسط

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف دھرنا 17 جون کو 6 بجے شام نمائش چورنگی پر ہوگا، تمام سیاسی، مذہبی، سماجی، انسانی حقوق کی تنظیمیں شرکت کریں گی، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی اوسط، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، قیصر اقبال قادری، سید ظفر اقبال، اطہر جاوید مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسراقتدار ظالم حکمران ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ اور قاتل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں عسکری ونگز کام کر رہے ہیں، ہم قتل و غارت غنڈہ گردی کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، سیاسی مخالفین کا قتل کونسی جمہوریت ہے؟ اسی ظالمانہ نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری جدوجہد کر رہے ہیں۔

قائدین نے کہا کہ اب بھی وقت ہے پاکستانی قوم ان کرپٹ، ظالم حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ ظلم ظلم ہے وہ کہیں بھی ہو، پاکستان عوامی تحریک پاکستان میں امن و محبت بھائی چارے اور حقیقی جمہورت چاہتی ہے، ہم ایسی جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں جہاں انسانی جانوں کی قدر نہ ہو، ملک میں جمہوری نہیں آمرانہ دور کا دور دورہ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری ظلم، جبر اور استحصال کے خلاف تحریک کا نام ہے۔ قائدین نے مزید کہا کہ اگر ملک سے دہشت گردی ظلم کا خاتمہ کرنا ہے تو رانا ثناء اللہ جیسے دہشت گرد اور دہشت گردوں کے سہولت کار کو فی الفور گرفتار کیا جائے، اہلیان کراچی ثابت کر دیں وہ ظلم کے خلاف مظلوں کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button