Uncategorized

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر ڈاکٹر طاہرالقادری آج لاہور میں دھرنا دیں گے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں آج مال روڈ پھر دھرنا دیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج لاہور میں مال روڈ پر دھرنا دیں گے جہاں وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف فراہم نہ ہونے پر حکومت کے سامنے چند مطالبات رکھیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی جگہ پر کرسیوں سمیت دیگر ضروری سامان پہنچادیا گیا ہے اور منہاج القران کے رضاکار دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ دھرنے میں 2 ہزار پولیس اہلکار اور 2 ہزاور منہاج کے رضاکار ڈیوٹی دیں گے۔

واضح رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے اور واقعہ کے 2 سال گزرنے کے باوجود سانحہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا ہےجب کہ مقدمہ اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button