فلاحی تنظیموں کو حضرت خدیجتہ الکبری کی سیرت اور اسوۃ کو پیش نظر رکھنا چاہیئے، علامہ عباس کمیلی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ماہ رمضان میں مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر خیرات کرتے ہیں اس جزبے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فلاحی تنظیمیں بھی بڑھ چڑھ کر فلاحی کام دینے کی بھاگ دوڑ میں لگی رہتی ہیں۔
زرائع کے مطابق ان خیالات سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی نے محسنِ اسلام،ہمسفرِ رسول اللہ ﷺ، مادرِ سیدہ فاطمۃ الزہرا ، بی بی حضرت خدیجۃ الکبریٰ کے یومِ وفات کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں کیا۔علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کو حضرت خدیجتہ الکبری کی سیرت اور اسوۃ کو پیش نظر رکھنا چائیے کہ جنہوں نے مشکل ترین دور میں بے مثال فلاحی کام کیا اور تمام مسلمانوں کی تنہا کفالت کی صرف اور صرف اپنے مال سے، اور کسی کے آگے اس کار خیر کے لئے ہاتھ نہیں پھیلایا اس لئے نیکی اور بھلائی کے کاموں میں کوئی بھی ان سے بازی نہیں لے جا سکا۔