پاکستانی شیعہ خبریں

پاک افغان بارڈر طورخم دروازہ شہید میجرعلی جواد کے نام سے منسوب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور: پاک افغان بارڈر پر بننے والے طورخم گیٹ کو میجرعلی جواد چنگیزی شہید کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، حکومت کی جانب سے اعلان ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا۔ افغان سرحد پر طورخم دروازے کا نیا نام علی جواد چنگیزی گیٹ ہوگا، حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے میجرعلی جواد چنگیزی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گیٹ شہید کے نام کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے گیٹ کے نام کا باضابطہ اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں بل اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا، افغان اشتعال انگیزی کے باعث میجر اور لیفٹننٹ سمیت 18 اہل کار زخمی ہوئے، بعد ازاں میجر علی جواد چنگیزی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ واقعہ پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ ہر سطح پر معاملہ اٹھایا گیا اور شدید احتجاج کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button